صبح و شام کی دعاء
السلامُ علیکم
سب تعریفیں صرف اللہ تعالی کے لیے جو پورے عالم کا رب ہے اور رحمان و رحیم ہے اور جزاؤ سزا کے دن کا مالک ہے
ہم اے اللہ تجھی پر مکمل یقین و ایمان رکھتے ہیں اور صرف تجھی سے مدد مانگتے ہیں
اے ہمارے رب ہمیں صراط مستقیم پر ڈال دے اور دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب کر اور اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل کر دینا صرف اپنا محتاج رکھنا دنیا میں کسی اور کا محتاج نہ کرنا۔
یا اللہ مجھے ایسی نعمتیں عطا کر جو نہ تو بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔
اے اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق اور ہر بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں
اے اللہ میں تجھ سے حلال رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں.آمین
دعا گو
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے