کیا حافظ قرآن ہونا کافی ہے؟

کیا کسی کا صرف حافظ قرآن ہونا ہی کافی ہے؟ یا قرآن کے کچھ حقوق وتقاضے ہیں ؟

  بلاشبہ قرآن کا حفظ کرنا اور اس کا پڑھنااجر کا باعث ہے لیکن قرآن کے نزول کا مقصد بلاسمجھے قرآن پڑھنا نہیں ہے
اللہ تعالی نے اس لئے قرآن نازل کیا کہ اسے سمجھ کر پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔
یہاں یہ بھی مشہور ہے کہ حافظ قرآن آخرت میں تلاوت کرتا جائے گا اور جنت کی سیڑیاں چڑھتا جائے گا۔
نبی ﷺ کا فرمان ہے:
(قیامت کے دن) صاحب قرآن سے کہاجائے گا:(قرآن) پڑھتاجا اور (بلندی کی طرف) چڑھتا جا۔ اور ویسے ہی ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جس طرح تو دنیا میں ٹھہر ٹھہرکر ترتیل کے ساتھ پڑھتا تھا۔پس تیری منزل وہ ہوگی جہاں تیری آخری آیت کی تلاوت ختم ہوگی(رواہ ترمذی)

آخرت میں تلاوت قرآن کی جو فضیلت ہے وہ فضلیت صاحب قرآن کو حاصل ہوگی اور ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ صاحب قرآن کون ہے ؟ چنانچہ قرآن کریم کے ہم پر پانچ حقوق ہیں ۔
پہلا حق: اس پر ایمان لانا ہے ، قرآن پر ایمان لانے میں اسے کلام الہی سمجھنا، عدل وانصاف پر مبنی سمجھنا، اس میں ذرہ برابر بھی شک نہ کرنا ، اس کے حلال وحرام کو حلال وحرام سمجھنااور اس کی تصدیق کرنا

طالب الدعاء
انجینیئرنذیر ملک

تبصرے