نماز پڑھو قبل اس کے کہ آپکی نماز پڑھی جاۓ
نماز پڑھو قبل اس کے کہ آپکی نماز پڑھی جاۓ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
مفہوم::
ہر نماز كے وقت ایك منادی بھیجا جاتا ہے،
اور وہ كہتا ہے:
اے بنی آدم! اٹھو!
تم نے اپنے لئے جوآگ جلائی ہے
اسے بجھا دو،
لوگ كھڑے ہوتے ہیں
اور وضوكرتے ہیں
توان كی آنكھوں سے ان كی خطائیں گر جاتی ہیں
اور نماز پڑھتے ہیں
توان کی دونمازوں كے درمیانی وقفے كے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
پھر جب ظہر كا وقت ہوتا ہے
تومنادی ندا دیتا ہے:
اے بنی آدم اٹھو،
تم نے اپنے لئے جوآگ جلائی ہے
اسے بجھا دو،
وہ كھڑے ہوتے ہیں،
وضوكرتے ہیں،
اور نماز پڑھتے ہیں،
تودرمیانی عرصے كے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
جب عصر كا وقت ہوتا ہے
تواسی طرح ہوتا ہے،
جب مغرب كا وقت ہوتا ہے
تواسی طرح ہوتا ہے،
جب عشاء كا وقت ہوتا ہے
تواسی طرح ہوتا ہے،
پھر وہ سوجاتے ہیں
اور ان كے گناہ بخش دیئے گئے ہوتے ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں با جماعت نماز پنجگانہ پڑھنے کی توفیق عطا کرے۔(سلسلہ احادیث صحیہ نمبر 785)
طالب الدعاء
انجینیئرنذیر ملک
تبصرے