مقبولیت کے مکمل یقین سے دعاء مانگیں
دعا مانگتے ہوۓ مقبولیت کا مکمل یقین رکھنا چاہیۓ
ابو ہریرہ کہتے ہیں رسول اللہ صلعم نے فرمایا اللہ تعالی سے قبولیت کے مکمل یقین کے ساتھ دعاء کرو اور یاد رکھو! اللہ تعالی غافل اور بے دھیان دل کی دعاء قبول نہیں کرتا(ترمذی
حضرت علی بن ابو طالب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلعم نے فرمایا
جب بندہ کہتا ہے تیرے سوا کوئ الہ نہیں ۔میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے میرے گناہ معاف فرما تیرے سوا کوئ گناہ معاف کرنے والا نہیں تو اللہ تعالی کو یہ بات بہت اچھی لگتی ہے اور اللہ فرماتا ہے میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا رب معاف بھی کرتا ہے سزا بھی دیتا ہے(حاکم
اے اللہ ہماری سب دعائیں قبول فرما
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے