بیعت نبی،خواتین سے لۓ گۓ چھ وعدے
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الۡمُؤۡمِنٰتُ یُبَایِعۡنَکَ عَلٰۤی اَنۡ لَّا یُشۡرِکۡنَ بِاللّٰہِ شَیۡئًا۔۔۔(سورۃ ممتحنہ آیت-12)
اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ سے ان باتوں پر بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی چوری نہ کریں گی زنا کاری نہ کریں گی اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں گی اور کوئی ایسا بہتان نہ باندھیں گی جو خود اپنے ہاتھوں پیروں کے سامنے گھڑ لیں اور کسی نیک کام میں تیری بے حکمی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کرلیا کریں اور ان کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کریں بیشک اللہ تعالٰی بخشنے اور معاف کرنے والا ہے
بھائیو اور بہنو
آپ سب اللہ تعالی سے پختہ وعدہ کریں کہ ان چھ کاموں میں رسول اللہ کی بیعت جیسا کہ زمانہ رسول کے لوگ کرتے ہیں ہم بھی تہہ دل سے ان شروط پر پابند رہیں گے یعنی
ا_ کس کو اللہ کا شریک نہ بنائیں گے
2- چوری نہ کریں گے
3- زنا نہ کریں گے
4- اپنی اولاد کو( یا کسی بھی انسان کو ناحق) قتل نہ کریں گے
5- کسی پر بہتان نہ لگائیں گے
6- رسول اللہ کے احکامات مانیں گے
واضح رہے کہ اگر ہم واقعی ان وعدوں پر تا حیات قائم رہیں تو اللہ تعالی یقینا" ہمیں بخش دیں گے
اللہ تعالی ہمیں ان چھ وعدوں پر قائم رہنے کی توفیق عطا کرے(آمین یا رب العالمین)
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے