آج کے دور میں بھی توہم پرستی

Eagles of Sargodha
گروپ ممبر 03126734150  سے 10 دسمبر 2018 کو مندرجہ ذیل وٹس ایپ موصول ہوا۔ جس کا بغور تفصیلی جائزہ لیا گیا اور  پوسٹ کنندہ کو جواب تحریر کیا گیا ملاحظہ فرمائیں۔

وٹس ایپ کا متن یہ تھا
بسم الله=786
الله:"66"
مصطفئ:"229" على:"110"
فاطمہ:"135" حسن:"118" حسین:"128"ٹوٹل "786" یہ میسج21دوستوں کو بھیجو , آج رات تک ایک  اچھی خبرملے گی. نہ کیا تو 12 سال تک بد نصیب رھوگے. یہ آزمایاگیا ھے.

جواب۔۔۔
مجھے افسوس ہے کہ اس دور میں بھی توہم پرست بستے ہیں اور ایسی ایسی بے سر و پا باتیں پھیلا رہے ہیں جو نہ تو اللہ تعالی کے احکامات ہیں اور نہ ہی نبی کریم کے اقوال ہیں پھر طرہ یہ کہ ہمیں ڈرایا جاتا ہے کہ اگر ان بدعات کو آگے اکیس لوگوں کو نہ بھیجا تو 12 سال بد نصیب رہو گے(استغفراللہ)

میرے بھائ جن معلومات کو آپ ترویج دینا چاھتے ہیں وہ نہ تو قرآن کے الفاظ ہیں اور نہ ہی احادیث کے الفاظ ہیں۔ اللہ تعالی سے ڈرو۔ آپ ان حرکتوں سے قیامت کے روز اپنا بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن لوگوں کو غلط عمل پر لگا رھے ہیں ان کا بوجھ بھی اٹھائیں گے
آپ جس عمل کو ثواب سمجھ بیٹھے ہیں وہ ثواب کا کام نہیں ہے اور نہ ہی یہ ثواب کمانے کا کوئ مسنون طریقہ ہے

رسول اللہ صلعم کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ جس نے کسی کو نیک کام پر لگایا اس میں سے وہ اجر پاۓ گا اور جس نے گناہ پر لگایا اس میں سے وہ بھی حصہ پاۓ گا
آپ نے اگر ثواب کمانا ہے تو آحادیث تحریر کریں قرآنی آیات آگے پہنچائیں نمازیں پڑھیں دین اسلام پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی دین سکھائیں۔ بس اسی میں کامیابی ہے
اگر میری باتوں میں صداقت نہ لگے تو اپنے علماء اکرام سے ان کی تصدیق کر لیں۔
اللہ تعالی آپ کو ہدایت دے۔
وما علینا الا بلاغ المبین

احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک

تبصرے