مرنے والے کے پاس بھلائ کی بات کہو

رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا    جب تم مریض یا  مرنے والے کے پاس جاؤ تو بھلائی کی بات کہو کیونکہ جو تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں ۔
کہا : جب ابو سلمہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوت ہوگئے تو میں نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !ابو سلمہ وفات پاگئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا : تم ( یہ کلمات )  کہو : اےاللہ! مجھے اور اس کو معاف فرما اور اس کے بعد مجھے اس کا بہترین بدل عطا فرما ۔    کہا : میں نے ( یہ کلمات )  کہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کےبعد وہ دے دیے جو میرے لئے ان سے بہتر ہیں یعنی محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک

تبصرے