سنت تحیتہ المسجد۔جگہ مخصوص کرنا
مسجد میں اپنی جگہ مخصوص کرنا منع ہے
رسول الله ﷺ نےاس بات سے منع فرمایا کہ کوئی آدمی مسجد میں اپنے لئے اونٹ کی طرح جگہ خاص کرلے کہ ھر حالت میں وھیں بیٹھنا ھے۔
ابوداؤد ۔ کتابُ الصّلوۃ ۔ 862
مسجد میں دو رکعات تحیۃُ المسجد پڑھ کر بیٹھنا چاھئے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
جب تُم میں سے کوئی مسجد میں داخل ھو تو اُسے بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھنی چاھئیں
بُخاری ۔ کتابُ الصّلاۃ 444 ، مُسلم ۔ 714
اللہ تعالی ہمیں نبی کریم کی سنتوں کا عامل بنا دے
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے