حقوق العباد کی معافی کیلۓ انوکھی دعاء

بسم الله الرحمن الرحیم

یاکریم، یارزاق، یا رب کائنات!
اے الله میرے صغیرہ و کبیرہ گناه معاف فرما، مجھ پرکرم فرما اور اپنے حقوق مجھے معاف فرما اور تیری مخلوق کے جو حقوق مجھ پر ھیں تو انھیں معاف کروانے کا ذمه دار بن جا.

یا رب کریم مجھے محفوظ فرما شیاطین کے شر سے، بیروزگاری سے ,تنگدستی سے, تنگی رزق سے, قرض سے, مرض سے, اھل و عیال کے دُکھ سے, ناگہانی موت، آفات، بلیات اور  بُری تقدیر سے، نظر بد سے، نظر کی خیانت سے اور رزق حرام سے

اے الله  میرے بدن کو، میری سماعت اور بصارت کو آخری وقت تک سلامت رکھ، مجھے اپنے سوا کسی کا محتاج نه کرنا اور حصول رزق میں آسانیاں فرما
آمین یا رب العالمین

احقر العباد
انجینئر نذیر ملک

تبصرے