والد کا درجہ
❇ والد دنیا کا وہ واحد شخص ھےجوخود سے زیادہ آپکو کامیاب دیکھناچاھتاھے۔
❇ والدکاسخت انداز اور ماں کانرم لھجہ ھمارےمعاشرہ میں گھر کے ماحول کو معتدل ومتوازن رکھتاھے۔
❇ والد چاہےکتناھی بوڑھاھو، گھرکاسب سےمضبوط ستون ھوتاھے۔
❇ باپ کی موجودگی سورج کےمانندھوتی ھے، سورج گرم توضرورھوتاھے مگرسورج نہ ھوتواندھیراچھاجاتاھے۔
❇ باپ کاحکم مانو تاکہ خوشحال ھوسکو، باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ باکمال ھوسکو۔
❇ باپ کےآنسوتمھارے دکھ سےنہ گریں، ورنہ اللہ تمکوجنت سےگرادیگا۔
❇ باپ ایک ایسا کریڈٹ کارڈھےجسکےپاس بائلنس نہ ھوتےھوئےبھی ھمارےخواب پورےکرنےکی کوشش ھے۔
❇ باپ اولادکیلئےڈھال ھےجوکبھی اپنی اولاد سےغافل نھیں ھوتا۔
❇ باپ کی باتیں غورسےسنو تاکہ دنیاوالوں کی نہ سننی پڑے اورباپ کے سامنے نظر جھکاکر رکھو تاکہ اللہ تمکودنیامیں بلندکردے۔
❇ باپ کےساتھ حسن سلوک کرنا جھادفی سبیل اللہ سےبڑھکرھے۔
❇ باپ اللہ کی صفت ربوبیت کامظھرھے اوراللہ کی رحمت کاسایہ ھے۔
❇ باپ ایک ذمہ دار ڈرائیورھے جوگھرکی گاڑی کواپنےخون سےچلاتاھے۔
❇ ماں کےپاؤں تلےجنت ھے لیکن یادرکھو! باپ کی ناراضگی تمھیں جھنم میں نہ پہنچادے۔
❇ باپ ایک کتاب ھے جس پرتجربات تحریرھوتےھیں، اسےاپنےسےدور مت کرو۔
❇ باپ ایک مقدس محافظ ھے جوساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتاھے۔
❇ باپ کااحترام کرو، تاکہ تمھاری اولادتمھارا احترام کرے، اورباپ کی عزت کرو تاکہ اس سےفیضیاب ھوسکو۔
❇ باپ جنت کےدروازوں میں سےبہترین دروازہ ھےاب تمھیں اختیارھےخواہ(نافرمانی اوردل دکھاکر) اس دروازہ کوضائع کردویا(فرمابرداری اورخدمت کرکے) اس دروازہ کی حفاظت کرلو۔
❇ دنیاکی سب سےبڑی نعمت ماں اور باپ ھیں، اگرباپ نہ ھوتو زندگی کی دوڑ میں اچھامشورہ دینےوالا کوئی نھیں ھوتا۔
تبصرے