اے عقل و دانش رکھنے والے ہموطنو

اے عقل و دانش رکھنے والے ہموطنو!

ہمیں ایسی لول لنگڑی جمہوریت نہیں چاہیۓ جس میں سب مخلص لوگوں پر الزام تراشی کر کے ان کے مثبت کارناموں کو صفر سے ضرب دے کر جواب صفر کر دے۔
حقیقت تو یہ ہے کہ بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کا اخیر حال دیکھ کر کون سیاست میں آۓ گا۔
ایک ان دیکھا ڈر دماغوں پر سوار رکھتے ہوۓ کوئی بھی ذی شعور دلجمی اور دل لگی سی کام نہی کرے گا
مخلص لوگ بھی ماضی کے تلخ تجربے اور اپنے پیش روؤں کا حال دیکھ کر وقت گزاری کا رویہ اختیار رکھیں گے اور اس کا منطقی نتیجہ یہ نکلے گا کہ ملک ترقی تو کیا اپنی اہمیت کھو دے گا

ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت اپنی کردار کشی والی پالیسیوں کو ترک کرے اور ان سیاسی بھونکوں کو خاموش کراۓ اور کام کام اور کام کی پالیسی اختیار کرے اور اپوزیشن کے کہنہ مشق لوگوں کو بھی کام میں شریک رکھیں تاکہ ملک کو اپنا سمجھ کر مل جل کر ترقی دی جا سکے۔

الحمد للہ قوم سے سوموتو ایکشن کا ثاقب نثار والا بے لگام رویے کا خامخواہ کا خوف تو جاتا رہا۔ جس کا مقصد فقط حکومت کے پاؤں جمانا تھا اور اپوزیشن کو نیست و نابود کرکے بۓ پاکستاں کے نام پر وطن عزیز کو کھنڈر بنانے کے علاوہ کچھ نہ تھا
اللہ کرے یہ باتیں اہل وطن کی سمجھ میں آ جائیں اور ہم سب ایک ہو کر وطن عزیز کی ترقی میں جت جائیں
اللہ تعالی ہمیں نیک نیت بناۓ ۔۔۔آمین

ایک مخلص شہری
انجینیئرنذیر ملک سرگودھا

تبصرے