اسلام کو خطرہ ملاؤں سے ہرگز نہیں
یہ کہنا غلط ہے کہ اسلام کو خطرہ ملاؤں سے ہے ہرگز نہیں اسلام کو اصل خطرہ جاہلوں سے ہے کیونکہ اسلام جہالت کے خلاف آیا ہے
دین کا کام پڑھے لکھوں کو کرنا چاھیۓ تھا مگر ہم نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائ اور نتیجہ یہ ہوا کہ علماء کی بجاۓ ملاء پیدا ہو گۓ۔
ہمیں دوسروں پر طنز کرنے کی بجاۓ اپنے کردار پر غور کرنا چاہیۓ کہ آیا ہم اپنا فرض پورا کر رہے ہیں؟
دین کا سیکھنا ہم سب کا فرض تھا اور ہے۔ ملاء پر اعتراز مت کریں انہی کی وجہ سے تو آج ہماری مسجدیں آباد اور لوگ نماز روزے کی طرف مائل ہیں۔ ہم اس پرفتن دور میں بھی دین سے جڑے ہوۓ ہیں اور اس طرح حقیقت میں اسلام کا تشخص قائم ہے۔
کبھی پانچ وقت مسجد میں آذان دینے کی ذمہ داری ایک دن کے لۓ لیکر دیکھیں پھر اندازہ ہو گا کہ انکی کی کیا اہمیت ہے۔
تحریر
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے