گاڑی کی ڈرائور سیٹ پر بیٹھنے کا طریقہ
گاڑی کی ڈرائیور سیٹ پر ہم اکثر غلط طریقے سے بیٹھتے ہیں جو کہ جوڑوں کے درد کا باعث بنتا ہے
غلط طریقہ
ہم بائیں ٹانگ گاڑی میں رکھتے ہیں پھر سیٹ پر بیٹھ کر دائیں ٹانگ کھینچ کر اندر لاتے ہیں
یہ طریقہ غلط ہے کیونکہ ایک وقت میں ہمارا سارا وزن دائیں ٹانگ پر آجاتا ہے اس سے ٹانگ کے پٹھوں اور جوڑوں کو نقصان پہنچتا ہے
صحیح طریقہ
پہلے سیٹ پر مکمل بیٹھ جائیں پھر اپنی بائیں ٹانگ اندر لائیں اور پھر دائیں
گاڑی سے اترتے وقت۔
دروازہ کھول کر سیٹ پر بیٹھیں اور اپنی دائیں پھر بائیں ٹانگ باہر زمین پر رکھیں اور سیٹ سے اٹھیں یہ صحیح طریقہ ہے
تبصرے