مسلمانوں کے لۓ حضور کا حوض

رسول اللہ صلعم نے ارشاد فرمایا 
میرا حوض عدن سے ایلہ تک کے فاصلے سے زیادہ وسیع ہے اور (اس کا پانی) برف سے زیادہ سفید اور شہد سے ملے دودھ سے زیادہ شیریں ہے اور اس کے برتن ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں ، یہ فقط میری امت کے لۓ ہے اس لیے میں (امت کے علاوہ دوسرے) لوگوں کو اس سے روکوں گا
جیسےآدمی اپنےحوض سے لوگوں کے اونٹوں کو روکتا ہے
صحابہ کرام نے پوچھا
اے اللہ کے رسول کیا اس دن آپ ہمیں پہچانیں گے؟
آپ نے ارشاد فرمایا: ہاں،
تمہاری ایک علامت ہو گی جو دوسری کسی امت کی نہیں ہو گی ،
تم وضو کے اثر سے
چمکتے ہوئے چہرے
اور ہاتھ پاؤں، کے ساتھ
میرے پاس آؤ گے(رواہ مسلم

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک

تبصرے