اندھیرے میں مسجد جانے والوں کو خوشخبری
سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
مفہوم::
اندھیرے میں مسجد میں جانے والوں کو خوشخبری دے دو کہ قیامت کے دن ان کے لئے مکمل نور ہوگا۔
حوالہ :سنن ابو داؤد
تشریح
اس حدیث میں اندھیرے سے مراد عشاء اور فجر کے وقت کا اندھیرا ہے
یعنی ان دونوں نمازوں کو پابندی سے جماعت کے ساتھ پڑھنے والوں کو قیامت کے دن نور عطا کیا جائےگا
دعاء
اے اللہ ہمیں نماز با جماعت پڑھنے والا بنا دے
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے