حقوق العباد سے معافی کی دعاء
میری دعاء
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اے اللہ: مجھ پر تیرے بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیرے درمیان ہیں اور بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں
اے اللہ! ان میں سے جن کا تعلق صرف تیری ذات سے ہو ان کی کوتاہی کی مجھے معافی دے اور جن کا تعلق مخلوق سے بھی ہو ان کی فروگذاشت کی معافی کا تو ذمہ دار بن جا۔ اے اللہ مجھے رزق حلال عطا فرما اور فرمابرداری کی توفیق عطا فرما کر اپنے فضل سے بہرہ مند فرما کر اپنے سوا دوسروں سے مجھے مستغنی کر دے
اے وسیع مغفرت والے، اے اللہ، بےشک تیری ذات بڑی عزت والی ہے اور اے اللہ تو بڑا با وقار ہے بڑا کرم والا ہے اور بڑی عظمت والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے سو میری خطاؤں کو بھی معاف کر دے۔
آمین یا رب العالمین۔
محتاج الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
تبصرے