ملک میں بجلی کا بحران

ملک میں بجلی کا بحران

آجکل اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  تو نہیں ہو رہی لیکن بجلی بند ہو رہی ہے۔
کچھ بجلی آرہی ہے مگر ستائیس فی صد بل زیادہ آرہا ہے کیونکہ وولٹیج دو سو بیس کی بجاۓ ایک سو ساٹھ وولٹ آ رہے ہیں
 
وطن عزیز میں بجلی کی مجموعی پیدوار تقریبا" سولہ ہزار میگاواٹ ہے جبکہ ہماری ملکی ضرورت بیس ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے اور باقی چار ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال کو پورا کرنے  کے لۓ لوڈشیڈنگ ہماری مجبوری ہے اور پبلک کا دباؤ حکومت پر بڑھتا ہے تو حکومت لوڈ شیڈنگ نہیں کر پاتی جس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وولٹیج ڈراپ ہمارا مقدر بن جاتا ہے جس سے بجلی کا بحران ابتر ہو جاتا ہے اور لو وولٹیج کی شکل میں بجلی کی ترسیل ہو رہی ہوتی ہے جس کا منطقی نتیجے کے طور پر بجلی کمپنی اور ہمارے برقی آلات کی عمر کم ہو رہی ہوتی ہے اور اکثر یہ خراب بھی ہو جاتے ہیں تاروں کی کرنٹ کیرنگ کپیسٹی کم ہونے کیوجہ سے تاریں گرم ہو کر آگ لگنے کا باعث بن رہی ہیں۔
دوسری طرف ہمارے ہاں بجلی کی ترسیل کا نظام بہت پرانا ہونے کی وجہ سے لائن لاسسز انیس فی صد سے بڑھے ہوۓ ہیں مذید برآں بجلی چوری ایک مستقل مسئلہ ہے جس کا حل اس سیاسی نظام میں ممکن نہیں ہے جس کے نتیجے میں غریب عوام کو چوروں کا بل بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں نۓ بجلی گھر لگاۓ جائیں اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جاۓ اور اس کام کے لۓ خطیر رقم درکار ہے اور ملکی معیشت دن بدن تباہی کی طرف جا رہی ہے اور موجودہ حکومت کے ہاتھ سے گیم نکلتی جا رہی ہے

حضرات میری اس پوسٹ کو سمجھے بغیر کمینٹس ہرگز نہ کرنا۔

یہ پوسٹ پبلک  آگہی کے لئے کی گئ ہے

آپکا خیر اندیش
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے