لو لگنا، وجوہات، علامات، علاج اور بچاؤ کی تدابیر

لو لگنا، وجوہات، علامات، علاج اور بچاؤ کی تدابیر

   انسان کے جسم کا اوسط درجہ حرارت 37 درجہ سینٹی گریڈ ہوتا ہے ، اگر انسان کبھی 40 یا 50 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ماحول میں ہو تو جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھنے لگتا ہے جسم اپنا درجہ حرارت اوسط رکھنے کے لیے پسینہ پیدا کرتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب تک جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ، جیسے پانی کی کمی ہوگی ، پسینہ انا کم ہوجائے گا جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور
انسان '' لو لگنے ''
یعنی ہیٹ اسٹروک '' کا شکار ہوجائے گا

👈 وجوہات

  گرم موسم میں مشقت کا کام کرنا
  زیادہ دیر سورج کی روشنی میں رہنا
  کم پانی پینا
  سر ڈھانپے بغیر گرمی میں باہر نکلنا
  گرمی میں غیر ضروری لباس پہننا
  گرمی سے اکر فوراً نہانا اور اے سی کمرے میں بیٹھ جانا

👈 علامات

  اچانک سر میں شدید درد ہونا
  آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا
  سر چکرانا
  الٹی (قے) آنا
  سانس لینے میں مشکل پیش آنا
  بہت زیادہ پسینہ آنا
  اچانک شدید کمزوری ہونا
  بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
  جلد گرم سرخ ہا خشک ہوجانا
  بہت تیز بخار ہونا

👈 احتیاطی تدابیر

  پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
   چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
  گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
  براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
  بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سرڈھانپ کر جائیں یا چھتری کا استعمال کریں
  دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے جلد نہ آئیں۔
  مشقت کا کام دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
  اس موسم میں سلاد سبزی اور تربوز وغیرہ استعمال کریں

👈 لو لگ جانے کی صورت میں اقدامات

  متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ یا اے سی روم میں منتقل کردیں۔
  ٹانگیں جسم سے ذرا اوپر رکھیں
  فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
  بٹن زپ وغیرہ کھول دیں
  اضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
  بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں یا برف ملیں ۔
  طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
  اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کریں ۔

👈ج اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.

اللہ آپکو برے حالات سے محفوظ رکھے

تبصرے

Unknown نے کہا…
بہت شکریہ 😊⁦👍🏻⁩
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔
Nazir Malik نے کہا…
جذاک اللہ خیرا
آرٹیکل پسند کرنے کا شکریہ۔