تارکین وطن کا پاکستان پے طنز
خبر نہیں کیا نام ہے اس کا خود فریبی یا خدا فریبی
مسلماں ہوا آزاد عمل سے کر کے تقدیر کا بہانہ
مجھے افسوس ہے کہ صاحب مضمون کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے یہ حضرات دس سال میں ایک دفعہ پاکستان آتے ہیں اور ہمارے معاشرے کی برائیاں چھانٹتے ہیں
دکھ کی بات یہ ہے کہ گرین پاسپورٹ پر غربت کے زمانے میں پاکستان سے بھاگ گۓ۔
مادر وطن کو نہ تو ٹیکس ادا کرتے اور نہ ہی زرمبادلہ پاکستان کو بھجواتے ہیں اور بڑھ چڑھ کر باتیں ہمارے وطن کے بارے میں اور رہن سہن پر طنز کرتے ہیں۔
میرے بھائی آپکو ہمارے کلچر کا مذاق اڑانے کا کوئی حق نہیں۔
ارے میاں گلف میں کام کرنے والا پاکستانی مزدور آپ سے لاکھ درجے بہتر اور محب الوطن ہے کیونکہ یہ ہر ماہ کچھ نہ کچھ رقم پاکستان میں اپنوں کو بھیجتا ہے اور ہر دکھ سکھ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک اپ ہیں کہ ہماری ٹانگین کھنچ رہے ہیں۔
ایسا مت کریں اور ہماری غربت کا مزاق نہ اڑائیں
شکریہ
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا پاکستان
مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے پپو
تبصرے