کھوکھر
ویسے تو ہم سب انسان آدم علیہ السلام کی اولاد سے ہیں مگر تاریخی طور پر ہمیں اپنے بارے میں پتہ ہونا چاہئے کی ہم کون ہیں اور ہماری تاریخ کیا ہے۔ اسی سوال کا جواب تلاش کرنے کی جسجو میں حقیقی طور پر جو میسر آیا اسے من و عن پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ کچھ میرے بارے میں: تحریر و تحقیق: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا بنیادی طور پر میرا تعلق کھوکھر قبیلے سے ہے۔ میرے آباؤ اجداد تقریبا" 225 سال پہلے ملتان سے حجرت کرکے ہندوستان چلے گۓ تھے اور موجودہ ہندوستانی صوبہ ہریانہ کے ضلع کرنال کی تحصیل کیتھل کے ایک گاؤں جنجر پور میں جاکر آباد ہو گۓ اور آلحمدللہ ہم اس وقت بھی مسلمان تھے بنیادی طور پر کھوکھر دو طرح کے ہیں 1. قطب شاہی کھوکھر/جاٹ کھوکھر ..(زیادہ تر زیریں پنجاب ساہیوال چیچہ وطنی،وہاڑی، بوریوالہ،خانیوال، میاچنوں ،کبیروالا، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بہاولپور، رحیم یار خان، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر وغیرہ کے علاقوں میں پائے جاتے ہیں..) 2. راجپوت کھوکھر..(زیادہ تر اپر پنجاب اوکاڑہ ، لاہور،فیصل آباد، چنیوٹ، شیخوپورہ، گجرات، راولپنڈی قصور، آزاد کشمیر وغیرہ میں پا...