ہماری دعوت تفہیم الدین
السلام علیکم و رحمۃ
ہم اور آپ عرصہ دراز سے تفہیم الدین کے مربوط رشتوں میں جڑے ہوۓ ہیں اور علی الصبح ہم آپکو سوشل میڈیا کے ذریعے قرآن و حدیث کی روشنی میں مذھبی معلومات باہم پہنچا رہے ہیں جس پر آپکی طرف سے وقتا" فوقتا" پذیرائی بھی ملتی رہتی ہے۔
الحمداللہ ہماری دعوت "تفہیم الدین" کے مسلمہ بنیادی قرآنی اصول یہ ہیں کہ
1۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امت کو جس بات کا حکم دیا یا جسے خود کیا یا جسے کرنے کی اجازت دی، اسے من و عن اسی طرح کیجئے اور جس بات سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے منع فرمایا اس سے رک جایۓ۔
فرمان باری تعالی ہے
جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے منع کرے اس سے رک جاؤ(59:7)
2۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دین کے معاملے میں جو کام ساری حیات طیبہ میں نہیں کیا وہ کام اپنی مرضی سے کرکے اللہ اور اس کے رسول سے آگے بڑھنے کی جسارت مت کیجیے۔
ارشاد باری تعالی ہے
اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو، اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو (49:1)
3۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت اور اتباع کے مقابلے میں کس دوسرے کی اطاعت و اتباع کر کے اپنے اعمال برباد نہ کیجیئے۔
ارشاد باری تعالی ہے
اے لوگو! جو ایمان لاۓ ہو اللہ کی اطاعت کرو، رسول کی اطاعت کرو (اور دوسرے کی اطاعت کرکے) اپنی اعمال برباد نہ کرو (33:47)
الدعاء
اے اللہ تعالی ہمیں دین کی فہم عطا فرما اور من و عن قرآن و سنت پر عمل کرنے کی ہمت دے اور دنیا کے منفی ماحول کے مضر اثرات سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے