قوم میں بد اخلاقی اور بے ایمانی عروج پر

قوم میں بد اخلاقی اور بے ایمانی عروج پر

تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا


حقیقت یہ ہے کہ فی زمانہ اکثر لوگوں کی نیتیں خراب ہیں اور اسی لئے قوم میں خوف خدا ختم ہو چکا ہے۔

میرا یہ ماننا ہے کہ اگر ہمارے صرف دو ایمان کامل ہو جائیں تو سب کچھ درست ہو جاۓ گا انسان غلط کام کبھی کر ہی نہیں سکتا۔

1- اللہ تعالی پر ایمان
2- آخرت پر ایمان

1- اللہ پر ایمان کہ اللہ دیکھ رہا ہے

2- آخرت پر ایمان کہ ان سب اعمال کا مجھے حساب دینا ہو گا

بس یہ دونوں ایمان کامل ہو جائیں تو انسان غلط کام کر ہی نہیں سکتا کیونکہ اللہ کا ڈر اس میں گھر کرجاۓ گا اور یہی انسانیت کی معراج ہے

جب انسان غلط کام کرنے لگے گا تو سوچے گا کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور کچھ غلط ہو گیا تو کل آخرت میں اس کا حساب بھی دینا ہو گا۔۔
در اصل ہم زبان سے اقرار تو ایمانیات کا کرتے ہیں مگر اعمال ایمان داری سے نہیں کرتے اور یہی دھوکے اور جھوٹ کی اصل بنیاد ہے۔

الدعاء
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ
یا اللہ ہمیں پختہ ایمان عطا فرما اور اعمال میں یقین کامل عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

دعاء گو
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے