سویا بین کھانے کے فائدے

سویا بین کھانے کے فائدے

تخلیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

سویا بین میں کافی مقدار میں پروٹین پائی جاتی ہے،جو انڈے، دودھ، گوشت میں پائے جانے والی پروٹین سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن ای، منرلس اور ایمینوایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
جسم کی مختلف ضروریا ت کو پورا کرنے کے علاوہ یہ کئی طرح کی بیماریوں کے علاج میں کافی کارگر ہوتی ہے۔ جسمانی نشوونما، جلد سے متعلق مسائل اور بالوں کے مسائل کے لیے بھی سویا بین کافی مفید ہے۔

سیل کی مرمت :

سویابین پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایسے میں اس کا استعمال کرنامیٹابلک سسٹم کو درست رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ سیلس ڈیولپمنٹ اور ڈیمج سیلز کی مرمت میں بھی معاون ہوتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے:

سویابین میں کافی مقدار میں وٹامن اور منرلس پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،میگنیشیم،کاپر، سیلینیم اور زنک کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
یہ سبھی ایلیمنٹ جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔
سویابین کا استعمال آسٹیوپوروسس جیسے مسائل کے لیے سب سے بہتر حل میں سے ایک ہے۔

دماغی امراض کے لیے:

کسی بھی طرح کے دماغی امراض کے لیے سویا بین کا استعمال کافی مفید ہوتا ہے۔
یہ دماغی توازن کو بہتر بنا کر دماغ کو تیز کرنے کا کام کرتی ہے۔

کینسر سے بچاتی ہے :

سویا بین میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کئی قسم کے کینسر کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
یہ جسم میں کینسر پیدا کرنے والے سیل کو پنپنے سے روکتی ہے۔
سویا بین میں موجود فائبر کنٹنٹ کولون کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

وزن بڑھانے میں:

سویا بین میں کافی مقدار میں پروٹین فائبر پایا جاتا ہے،
جو وزن بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے،
لیکن اس کے لیے زیادہ مقدار میں سویابین کے استعمال کی ضرورت پڑتی ہے۔

تبصرے