اللہ تعالی انکساری کا حکم دیتا ہے

حضرت عیاض بن حِمار رضی اللّہ تعالٰی عنہُ سے روایت ھے کہ حُضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللّہ تعالٰی نے میری طرف وحی بھیجی ھے کہ تُم لوگ تواضع اختیار کرو ، یہاں تک کہ کوئی شخص کسی کے مُقابلہ میں فخر نہ کرے اور کوئی شخص کسی پر زیادتی نہ کرے۔

مِشکٰوةُ المصابیح 417 از مُسلم

اس حدیثِ مُبارکہ میں اللّہ تعالٰی نے تواضع اختیار کرنے کا حُکم دیا ھے، غرور ، شیخی ، نخوت ، گُھمنڈ ، سب کو ایک طرف کرکے تواضع اور عجزو انکساری اختیار کرو ، کوئی شخص کسی اپنے دُوسرے مُسلمان بھائی کے مُقابلہ میں کسی بھی طرح کے فخرو تکبّر کا شکار نہ ھو، کسی کو حقیر نہ جانے ، مال و دولت کے لحاظ سے ، نسب اور منصب کے لحاظ سے، کسی دولت مند گھرانے یا کسی اعلٰی خاندان میں پیدا ھوجانا یہ محض اللّہ کا کرم ھے اس سے دوسروں کو کم تر جاننا ممنوع ھے، آخرت میں فیصلہ تقوٰی اور اعمالِ صالحہ کی بُنیاد پر ھوگا،
جس کا عمل اُسے پیچھے کر دے گا ، اُس کا نسب اُسے آگے نہیں بڑھا سکے گا۔
وھاں ھاشمی ، عُثمانی ، حُسینی ، فریدی، قُریشی ، چیمہ ، چٹھہ ، راجپوت
غرض کوئی بھی ذات پات کے لحاظ سے نجات نہ پائے گا وھاں نیک عمل ھی کام آئیں گے۔

تبصرے