جنت کے حقدار اور نعمتیں
جنت کے حقدار اور نعمتیں
1۔ لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ مہمانی ہے اللہ کی طرف سے اور نیکوکاروں کے لئے جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ بہت ہی بہتر ہے
3/198
2- اللہ ارشاد فرمائے گا کہ یہ وہ دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کا سچا ہونا ان کے کام آئے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے اللہ تعالٰی ان سے راضی اور خوش اور یہ اللہ سے راضی اور خوش ہیں ، یہ بڑی ( بھاری ) کامیابی ہے
5/119
۔ (قیامت کے) دن تو دیکھے گا کہ مومن مردوں اور عورتوں کا نور انکے آگے آگے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا آج تمہیں ان جنتوں کی خوشخبری ہے جنکے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں ہمیشہ کی رہائش ہے ۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔
57/12
3۔ بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے
85/11
الدعاء
یا اللہ تعالی ہم پر اپنا انعام کر اور ہمارا جنت مقام کر اور اپنی دائمی جنتوں کا ہمیں حقدادر بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے