پانچ باتیں انسان کی فطرت میں ہیں
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا مشرکین کی مخالفت کرو، داڑھی بڑھاؤ اور موچھیں کترواؤ۔ رواہ بخاری
حضرت عبداللہ بن عمرکہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے مجوس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا
یہ لوگ موچھیں بڑھاتے ہیں اور داڑھیاں منڈاتے ہیں ان کی مخالفت کیا کرو
پانچ باتیں انسان کی فطرت
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو فرماتے ہوۓ سنا کہ پانچ باتیں انسان کی فطرت میں ہیں
ختنہ کروانہ
زیر ناف بال صاف کرنا
موچھیں کترانا
ناخن کاٹنا
بغل کے بال صاف کرنا۔(رواہ بخاری
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ اپنی موچھیں اس طرح کاٹتے جس طرح بکری یا اونٹ کی اون (اچھی طرح) کاٹی جاتی ہے۔ رواہ ابن حبان.
یا اللہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے