پاکستان کا نان ٹیکنیکل الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا

پاکستان کا نان ٹیکنیکل الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا

یہ روز روشن کی طرح سچ ہے کہ پاکستان کا میڈیا نان ٹیکنیکل ہے اور اکثر انکرز اور تبصرہ نگار بھی بہت سرسی سی معلومات رکھتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ جس فیلڈ کی خبر ہو اسی فیلڈ کے پرفیشنل کو پروگرام میں مدعو کریں تاکہ عوام کو درست صورت حال معلوم ہو سکے اور یہی مکمل خبر ہوتی ہے۔

کل رات دنیا ٹی وی کے پروگرام "کامران خان کے ساتھ" میں پاور پلانٹس، فرنس آئل اور آئل ریفائنری کی باتیں ہو رہیں تھیں کہ پاکستان کی ریفائنریز 30% فرنس آئل پیدا کر رہی ہیں جو ہماری ضروریات اور کھپت سے کہیں زیادہ ہے۔

حضرات یہ سب پچھلی صدی کی باتیں تھیں اب تو ہائیڈرو کریکر ٹیکنالوجی آ گئ ہے جس کے ذریعے ISOMAX پلانٹ پر فرنس آئل کو سو فی صد پیٹرول، ڈیزل یا کیروسین یا کسی بھی پروڈکٹ میں فوری تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
حتاکہ بچومین یا کول تار کو بھی بینزین یا پیٹرول میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور یہ پلانٹ پاکستان ریفائنری میں کام کر رہا ہے۔ یہی حال پاور پلانٹس اور دوسری انڈسٹریز کی خبروں ہوتا ہے۔ اور یہی حال ہمارے اخبارات کا ہے
مگر کیا کیجیئے اس قسم کی معلومات تک رسائی کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی جاتی۔(ڈنگ ٹپاؤ سودا)

ضرورت اس امر کی ہے ہر سٹلائیٹ چینل اپنے پروگراموں کو ٹیکنکلی درست بنانے کے لئے ٹیکنیکل گروپ تشکیل دیں تاکہ خبروں اور تبصروں کا معیار بہتر کیا جا سکے۔

الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو مشورہ:

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com

تبصرے