سونا، لوہا، ریشم پہننا مردوں پر حرام

سونا، لوہا اور ریشم پہننا مسلمان مردوں پر حرام

حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالی عنہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لوہے کی انگوٹھی پہننے کے سے منع فرمایا ہے(رواہ بیہقی

حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
میری امت کے مردوں کے لئے ریشم اور سونا پہننا حرام کیا گیا البتہ عورتوں کے لئے جائز ہے(رواہ ترمذی

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جمعہ کے روز ہر بالغ مسلمان کو غسل کرنا چاہئے، مسواک کرنی چاہئے اور جتی خوشبو میسر آ سکے لگانی چاہئے۔(رواہ مسلم

یا اللہ تعالی ہمیں ایسا بنا دے کہ ہم تجھے پسند آ جائیں۔
آمین یا رب العالمین۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے