سورۃ فاتحہ کی اہمیت
سورۃ فاتحہ کی اہمیت
حضرت ابو ہریرہ سے پوچھا گیا کہ
کیا ہم امام کے پیچھے بھی سورۃ فاتحہ پڑھیں تو حضرت ابو ہریرہ نے فرمایا کہ ہاں۔ کیونکہ نبی کریم نے فرمایا کہ جس کی فاتحہ نہیں اسکی نماز نہیں(ترمذی
ایک اور روایت ہے کہ
جو نماز میں فاتحہ نہیں پڑھتا اسکی نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے۔غیر مکمل ہے
مندرجہ حوالہ جات کی روشنی میں جو نمازی امام کے پیچھے خاموشی سے کھڑا رہتا ہے اسکی نماز نہیں ہوتی۔ وہ مسجد لینے کیا جاتا ہے؟ اگر اسے امام کے پیچھے خاموش ہی کھڑے رہنا ہے
مجھے افسوس ہے کہ امام کی بات پر تو عمل کر رہے ہیں اور نبی کریم کی بات کو رد کیا جا رہا ہے
زرا سو چو!
کلمہ نبی کا پڑھا ہے تو بات بھی نبی کی مانیں۔
یاد رہے کہ جو عمل سنت کے مطابق نہ ہوگا وہ اللہ تعالی کے ہاں قابل قبول نہ ہو گا
یا اللہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا سچا پیروکار بنا دے اور دوسروں سے مستغی کر دے۔
آمین ہا رب العالمین
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے