عورت مارچ کے منتظمین اور قوم کی بیٹیو

ععورت مارچ کے منتظمین اور قوم کی بیٹیوں کو ایک ذمہ دار باپ کی تلقین


میں پورے خلوص سے اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ تمام تحریکات نسواں, عورت مارچ کے منتظمین اور قوم کی بیٹیوں کو یہ دعوت دیتا ہوں کہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لاۓ ہوۓ طرز معاشرت کا، عقیدے کے طور پر نہ سہی، ایک اصلاحی تحریک کے طور پر ہی سہی، سنجیدگی سے مطالعہ کریں پھر بتائیں کہ۔۔۔

بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی سنگدلانہ رسم کاخاتمہ کس نے کیا؟

ایک ایک عورت کے ساتھ بیک وقت دس دس مردوں کے نکاح کی جاہلانہ رسم کس نے مٹائی؟

عورتوں کو مردوں کے ظلم اور جبر سے بجانے کےلئے لامحدود طلاقوں کا ظالمانہ قانون کس نے منسوخ کیا؟

بیٹی کی پرورش اور تربیت پر جہنم کی آگ سے بچنے کا مژدہ جانفزا کون لے کر آیا؟

عورت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی بنیاد کس نے ڈالی؟

عورت کی مرد کے ساتھ فطری مساوات کا علم کس نے بلند کیا؟

عورت کو فکر معاش سے با عزت اور با وقار آزادی کس نے دلائی؟

بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کر کے عورت کو عزت اور عظمت کس نے بخشی؟

عورت کو عفت مآب زندگی بسر کرنے پر جنت کی ضمانت کس نے دی؟

عورت کی عزت اور آبرو سے کھیلنے والے مجرموں کو سنگسار کرنے کا قانون کس نے نافذ کیا؟

عورت کو بحیثیت ماں کے، مرد کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ حسن سلوک کا مستحق کس نے قرار دیا؟

عورت کے بڑھاپے کو باعزت اور پر وقار تحفظ کس نے عطا فرمایا؟

حق بات یہ ہے کہ۔۔!
عورت تا قیامت محسن انسانیت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے احسانات کے بار گراں سے سبکدوش ہونا چاہے بھی تو نہیں ہو سکتی۔

یا اللہ دنیا بھر کی خواتین کو جنت میں لیجانے والی سوچ عطا فرما کہ وہ شیاطین کے نرغے میں نہ پھنسیں اور اللہ تعالی کے عطا کردہ باوقار اور با عزت پردے کر نہ اتاریں۔

ماؤں، بہنو، بیٹیو میری باتوں پر غور و فکر کریں اور شیاطین کی راہ چل کر اپنی عزت و وقار اور دین پامال نہ کریں جو اللہ تعالی نے محمد عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وسیلے سے حواء کی بیٹیوں کو عطا کیا ہے

ایک ذمہ دار باپ کی اپنی بیٹیوں کو تلقین۔

احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے