عورتوں کے شرعی حقوق
عورتوں کے شرعی حقوق
عورتوں کے سب شرعی حقوق اسلام نے انھیں 1441 سال پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دے دئیے تھے اور اسلامی معاشرہ انھیں تسلیم بھی کرتا ہے۔
اب قوم کی کچھ گھنی سیانی بیٹیاں اغیار کے کہنے میں آکر وہ کچھ مانگ رہی ہیں جن کی اجازت نہ تو اللہ تعالی دیتا ہے نہ رہبر کائنات محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شرعیت اجازت دیتی ہے۔
غیر فطری اعمال کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکل سکتا۔ خواتین سے گزارش ہے کہ اللہ سے ڈریں اور مغرب زدہ مادر پدر آزادی نہ مانگیں۔ مغرب میں اس آزادی کی وجہ سے عورتوں کا سکون برباد ہو گیا ہے اور خواتین انڈسٹریل مزدور بن گئی ہیں جبکہ آج بھی مشرقی خواتیں گھر کے رانیاں اور بچیاں والدین کی شہزادیاں ہیں
یہ ذمہ داری ریاست کی بھی بنتی ہے کہ ملک میں غیر شرعی کاروائیوں کو قانونا" سختی سے روکے وگرنہ شیطان تو چاہتا ہی ہے کہ ہمیں ننگا کر دے۔
علماء اکرام جمعہ کے خطاب میں خصوصی تلقین کریں اور اللہ تعالی سے ان فتنوں سے حفاظت کی دعاء مانگیں۔
یا اللہ تعالی ہمیں جدید فتنوں سے محفوظ رکھ۔
آمین یا رب العالمین
احقر
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے