کرونا کے مسلم دنیا میں اعداد و شمار
20 اپریل 2020 تک کرونا کے
غور طلب اعداد شمار
Data from Worldometers.info/coronavirus
آج تک دنیا بھر میں کرونا کےکل مریض۔
2436804
کرونا سے کل اموات۔ 167278
اسلامی دنیا سے موازنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامی دنیا کے ممالک میں کل مریض 233614
اسلامی ممالک میں کل اموات۔ 8902
حاصل شدہ نتائج۔۔۔۔۔
الحمدللہ مسلمان ممالک میں ابھی مریضوں کی کل تعداد اور اموات باقی دنیا کے ممالک سے بہت کم ہے یعنی تقریبا" کل دنیا کا پانچ فی صد ہے۔
یاد رہے صرف برطانیہ میں کل مریض 124743 ہیں اور 16509 اموات ہو چکی ہیں اور یہ تعداد پوری اسلامی دنیا سے تقریبا" دگنی ہے۔
اسلامی دنیا میں مریضوں کی تعداد اور کل اموات الحمد للہ کل دنیا کا فقط پانچ فی صد ہے۔
اسلامی دنیا میں مریضوں کی کل تعداد اور اموات کے اعداد و شمار سے کچھ ممکنہ وجوہات کے اشارے مل رہے ہیں ملاحظہ فرمائیں
1- مسلمانوں میں عقیدہ توحید کی وجہ سے اللہ تعالی پر ایمان بڑا پکا اور مضبوط ہے اور مسلمان اللہ تعالی کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔
2۔ مسلمان اللہ تعالی سے بہت ڈرتے ہیں اور یوم حساب کا عقیدہ انکو برائی سے دور رکھتا ہے اور اگر ان پر کوئی مشکل آن پڑتی ہے تو یہ اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں
3۔ مسلمان حلال خوراک کھاتے ہیں اور حلال خوراک انسان کی قوت مدافعت بڑھاتی ہے کیونکہ حلال خوراک نیچر کے عین مطابق ہے
4۔ مسلمانوں کے ہاں ہر قسم کا نشہ حرام ہے اس سے انکی قوت مدافعت بہتر رہتی ہے۔
5۔ مسلمان ہر وقت پاک صاف رہتے ہیں اور ان کا جسم ظاہری غلاظت سے پاک رہتا ہے
6۔ مسلمان نماز کے لیۓ دن میں کم از کم پانچ بار وضوء کرتے ہیں اور یہ کرونا سے حفاظت کا اہم اصول اور طریقہ ہے۔
7۔ مسلمان ہر وقت اپنے رب کو یاد کرتا رہتا ہے۔ اور صحت و عافیت کےلئے دعاء کرتا رہتا ہے۔
8۔ مسلمانوں کی اکثریت سادہ اور قدرتی خوراک پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور ان کی قوت مدافعت مصنوئی خوراک کھانے والوں سے بہتر ہوتی ہے۔
9۔ اکثر مسلمان گرم علاقوں میں بستے ہیں اور گرم درجہ حرارت جراثیم اور وائرس کے پنپنے کے لیۓ موزوں نہیں ہوتا۔
10۔ اکثر مسلمان غریب ہیں اور نسبتا" کھانا انھیں کم میسر ہے اور کم کھانا صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔
یہ وہ جملہ خوبیاں ہیں جن کی وجہ مسلمان کا حوصلہ ہمیشہ بلند رہتا ہے اور یہ سب تعلیمات ان کے نبی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہیں۔
دعوت حق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے دنیا کے لوگو موت تو برحق ہے ہر صورت میں آنی ہے موت سے کسی کو فرار نہیں۔
کتنا بہتر ہو کہ آپ مرنے سے قبل سلامتی والے دین اسلام پر آ جائیں تاکہ مقصد حیات پا جاؤ۔
آ جاؤ کلمہ حق کی طرف ہو سکتا ہے اس سے فلاح پا جاؤ۔
اے دنیا کے غیر مسلمو!
میری باتوں پر دل کی اتاہ گہرائیوں سے صرف ایک بار غور و خوض کرلو یقینا" یہی آپ کے حق میں بہتر ہے۔
مسلمان بھائیوں!
اللہ تعالی سے استغفار کرو اور اپنے اعمال کو اسلام کے مطابق ڈھال لو کیونکہ اب وقت کم ہے
وما علینا الا البلاغ المبین
داعی الحق
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
الدعاء
اے اللہ ہمیں دین محمدی پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے۔
یا اللہ ہم تیرے آخری نبی کی امت ہیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ یا اللہ ہم تجھ سے دست بدستہ دعاء کرتے ہیں کرتے ہیں کہ کرونا کی ناگہانی بیماری سے اے ہمارے رب ہماری حفاظت فرما۔ یا اللہ ایرانی بھائیوں پر رحم فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے