اللہ کی مخلوق کو بے گناہ مارنے کی سزا

اللہ تعالی کی مخلوق کو بے گناہ مارنے کی سزا

تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ارشاد باری تعالی ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے

یاد رہے کہ پچھلی صدی میں یہود و نصارا اور ہنود نے مسلمانوں کا جو قتل عام کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اللہ تعالی اپنے پیارے نبی کی امت کے قتل کا بدلہ نہیں لے گا؟

نہ دیکھ دیر گیری اسکی کہ سخت ہے گرفت اس کی

قطع نظر اسکے کہ امریکہ اور دوسرے یہود و نصارا نے جنگ عظیم اؤل اور دوئم میں کتنے انسانوں کا خون ناحق کیا جس کی نظیر کائنات میں نہیں ملتی۔ لٹل بواۓ نامی ایٹم بم جاپان پر گرا کر تقریبا" دو لاکھ سے زیادہ انسان ابدی نیند سلا دیۓ گۓ اور 1947 میں یہود و نصارا کے ایماں پر ہندؤں اور سکھوں نے نہتے مسلمنان ہند کے خون سے دریاۓ ستلج اور بیاس کا پانی سرخ کیا۔ ہزاروں مسلمان خواتین کی عزتیں پامال کیں اور باقائدہ خواتین کے نازک کٹے اجزا کے ڈھروں پر ہندو و سکھ نوجوان رقص کرتے رہے اور وہی کہانی مظلوم کشمیری پر پچھلے بہتر سال سے دھرائی جا رہی ہے۔

کیا 1990 کی گلف وار میں عراقی مسمانوں پر پوری دنیا بھر کے یہود ونصارا کی مشترکہ فوج نے عرب مسلمانوں پر برستی ہوئی آگ انسانیت بھول پاۓ گی۔
فلسطینی ننھے منے مجاہدین کے کٹے پٹے لاشے، نوجوانوں اور عمر رسیدہ مرد و زن پر ظلم کے پہاڑ۔
شام کی تباہ شدہ حالت زار اور اسکے شہریوں کا پناہ گاہ کی تلاش میں در بدر مارے مارے پھرنا دنیا تو اپنی آنکھیں موند سکتی مگر اللہ تعالی تو مسلمانوں کا قتل عام بھول نہیں سکتا۔

افغانستان کے مسلمانوں پر پہلے روس کی من مرضی اور پھر امریکہ کا میزائل و ڈرون حملے اور لاکھوں مسلمانوں پر ظلم و بربریت، رونگیا کے مسلمانوں کا قتل عام، کیا اللہ تعالی کی نظر سے کیا اوجھل ہو گیا ہے؟ اور اللہ تعالی تو سب کچھ جاننے والا ہے

سورۃ النحل آیت 61 میں اللہ تعالی کا فرمان ہے

اگر لوگوں کے گناہ پر اللہ تعالٰی ان کی گرفت کرتا تو روئے زمین پر ایک بھی جاندار باقی نہ رہتا لیکن وہ تو انہیں ایک وقت مقرر تک ڈھیل دیتا ہے جب ان کا وہ وقت آجاتا ہے تو وہ ایک ساعت نہ پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
اور ایسی کی وعید سورۃ فاطر آیت 45 میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ
اگر اللہ تعالٰی لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب دارو گیر فرمانے لگتا تو روئے زمین پر ایک جاندار کو نہ چھوڑتا لیکن اللہ تعالٰی ان کو ایک میعاد معین تک مہلت دے رہا ہے سو جب ان کی وہ میعاد آپہنچے گی اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو آپ دیکھ لے گا ۔

دنیا کے لوگو!
یاد کرو۔ اللہ تعالی جب بدلہ لینے پر آتا ہے تو ابابیلوں کے جھنڈ بھیج کر ہاتھیوں کی فوج کو کھایا ہوا بھوسہ بنا دیتا ہے

دور حاضر میں اللہ تعالی کی ایک حقیر سی مخلوق نے دنیا کے بڑے بڑے جگادریوں کے چھکے چھڑا دیۓ۔ دنیا کا بڑے سے بڑا اسلحہ اور اتنے سارے ایٹم بم دھرے کے دھرے رہ گۓ

سورۃ شوری آیت 30 میں ارشاد باری تعالی ہے

تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوتوں کا بدلہ ہے ، اور وہ تو بہت سی باتوں سے درگزر فرما دیتا ہے۔

اے دنیا کے یہود و نصارا اور ہنود لگاؤ اب اپنی راکٹ سائنس اور بچو اس وائرس سے اب کون سے قرنطینہ میں چھپو گے اب اللہ بدلہ لے کر رہے گا۔

سورۃ شوری آیت 31 میں اللہ تعالی کا چیلنج آچکا ہے۔ فرمان رب کائینات ہے

اور تم ہمیں زمین میں عاجز کرنے والے نہیں ہو تمہارے لئے سوائے اللہ تعالٰی کے نہ کوئی کارساز ہے نہ مدد گار ۔

اے دنیا کے مسلمانو!
تم بھی تو اپنے رب کو بھولے ہوۓ تھے تمہاری مساجد کی آبادی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تم میں سے کتنے لوگ نماز پڑھتے تھے۔
اللہ تعالی کے احکامات کی تم دھجیاں اڑا رہے ہو۔
تمہاری مسجدیں بے آباد اور بازار آباد۔ جن گھروں سے قرآن کی آواز آنی چاھیۓ تھی وہاں سے ہندی دھنوں کے آواز آتی ہیں۔
خواتین تمہاری بے پردہ لباس ان کا ایسا کہ جس پر شرمائیں ہنود۔ لچھن وہ جو ہندی فلموں میں دیکھتی ہیں انھی کے لباس اور چال ڈھال کو اپناتی ہیں۔

مسلمانو!
بہت ہو چکا بڑی بے غیریتئیں کر لیں اب وقت بہت کم رہ گیا ہے اللہ تعالی سے توبۃالنصوح کر لو اور اپنے آپ کو اسلام کے قالب میں ڈھال لو۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔


الدعاء
اے اللہ ہمیں دین محمدی پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے۔
یا اللہ ہم تیرے آخری نبی کی امت ہیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ یا اللہ ہم تجھ سے دست بدستہ دعاء کرتے ہیں کرتے ہیں کہ کرونا کی ناگہانی بیماری سے اے ہمارے رب ہماری حفاظت فرما، ہم پر اپنی رحمت کے وسیلے سے رحم فرما۔

یاحئ یا قیوم برحمتک استغیث

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے