نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا

نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا

ہمارے ہاں اکثر لوگ نوافل بیٹھ کر پڑھتے ہیں اور ان کا بیٹھ کر پڑھنا سنت سے ثابت نہیں الا عشاء کے وتروں کے بعد کے دو نفل آپ بیٹھ کر پڑھتے تھے لہذا یہ بیٹھ کر پڑھنا سنت ہے

لیکن عام حدیث ہے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا آدھا ثواب اور لیٹ کر پڑھنے کا چوتھائی ثواب۔

آج کی دعاء

اے اللہ تعالی ہماری جان، مال، ایمان، آبرو، روزی، رزق، علم، عمل، صحت، گھر بار، اھل و عیال، آل اولاد میں، کاروبار میں، دسترخوان، زندگی، عبادات، تقوی، اخلاص، اخلاق، سادگی، عاجزی، انکساری، عمر میں برکتیں، رحمتیں، وسعتیں، رفعتیں، عروج و بلندیاں عطا فرما۔
یا اللہ ہمیں دین،دنیا اور آخرت کی بھلائیاں عطا فرما
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے