کرونا وائرس، عذاب الہی یا اللہ کی ناراضگی

کرونا وائرس، عذاب الہی یا اللہ کی ناراضگی؟

یہ کہنا ہرگز غلط نہ ہو گا کہ کرونا عذاب ہے ان مظالم کی وجہ سےجو یہود ونصارہ و ہنود نے نہتے مسلمانوں پر ڈھاۓ ہیں اور یاد رکھو رب کے عذاب کا کوئی علاج یا تریاق نہیں ہوا کرتا اور یہود و نصارا اور ہنود کو تو اللہ تعالی نے یہ وائرس بھیج کر الارمنگ چانس دیا ہےکہ مسلمان ہو کر اللہ تعالی کے سامنے جھک جاؤ۔
اور یقینا" یہ انھی کے لئیے بہتر ہے وگرنہ جس ویکسین کا یہ انتظار کر رہے ہیں وہ اگلے سال تک بھول جاؤ اور اگر مرنے والوں کی رفتار یہی رہی تو ویکسین آتے آتے آدھی دنیا مر چکی ہو گی

مسلمان بھائیو!
اللہ تعالی ہم سے سخت ناراض ہو گۓ ہیں اس نے ہم سے اپنے گھر میں نماز با جماعت کی توفیق بھی چھین لی ہے۔ مرنے سے پہلے ہم پر ایسے لوگوں مسلط کر دیۓ ہیں جنھوں نے ہماری عبادت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔توبہ کے راستے بند کر دیۓ ہیں۔
اب بس مذید دیر نہ کرو اور اپنے رب کے تابع ہو کر راہ راست اختیار کرلو اور توبۃالنصوع کر لو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنی موجودہ حرکتوں کی پاداش میں تم پر بھی یہی عذاب مسلط کر دیا جاۓ۔

یاد رکھو تمہیں تو چھوڑ ہی اس لیئے رکھا ہے کیونکہ ہمارے نبی نے ایک دعاء مانگی تھی کہ یا رب میری امت کو دنیا میں عذاب نہ دینا۔

میں قربان جاؤں اس رحمۃللعالمین کے جو اپنی امت پر اتنا مہربان تھا۔
سبحان اللہ وبحمدہ

یا اللہ ہماری کرونا وائرس سے حفاظت فرما اور اس وبا سے ہمیں بچا لے۔
یا حیئ یا قیئوم برحمتک استغیث
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

تبصرے