حضرت ابراہیم علیہ سلام کی چار سنتیں

حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جاری کردہ چار سنتیں

حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام نے سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی، سب سے پہلے ختنہ کی، سب سے پہلے موچھیں کتروائیں، سب سے پہلے سفید بال دیکھے اور عرض کی

یا اللہ! یہ کیا ہے؟
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔
یہ عزت اور وقار ہے
حضرت ابراہیم نے فرمایا۔
میرے رب ! میری عزت اور وقار میں اضافہ فرما(رواہ مالک

پائجامہ پہننا سنت ابراہیمی اور سنت محمدی ہے

حضرت سوید بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور پائجامہ خرید فرمایا(ابن ماجہ

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں انبیاء اکرام کی سنت سے محبت کرنے والا بنا دے۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے