ایک پریشان حال شہری کے دل کی آواز
ایک پریشان حال شہری کے دل کی آواز
آفرین ہے اس مجاہد پر جس نے ببانگ دھل سچی سچی باتیں کہہ دییں مگر افسوس ہے اس ہٹ دھرم پر جو اپنے انجام سے بے خبر وہی پرانا راگ الاپ رہا ہے
بڑا تیر مارا بینظیر سپورٹ کا نام بدل کر پرانے زکواۃ خواہوں کو تنخواہ داروں کی تنخواہ سے کاٹے ہوئے پیسے بانٹ دیۓ۔
سوال یہ ہے کہ ان کے علاوہ پاکستان میں کوئی اور حق دار نہیں رہے؟
یاد رکھو سفید پوش لوگوں کے چولہے ٹھڈے پڑ رہے ہیں اور چند دن انتظار کرو اور نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھ لینا۔ لوگ سڑکوں پر بھوکے مرنے لگیں گے کیونکہ لوگوں کے پاس پیسے ختم ہوگۓ ہیں جن کے پاس کچھ بنک بیلنس تھا انکا بیلنس روزانہ کم ہو رہا ہے۔ حضرات حالات سامنے نظر آرہے ہیں تنگ آکر لوگ چوری چکاری اور راہزنی پر اتر آئیں گے
ڈر لگتا ہے کہیں افراتفری اور انارکی نہ پھیل جاۓ اور چھینا جھپٹی نہ شروع ہو جاۓ۔۔۔۔۔۔۔
آگے کے حالات آپ خود سمجھ جائیں۔۔۔۔
تبصرے