قنوت نازلہ
قنوت نازلہ وقت کی اہم ضرورت
تخلیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
حقیقت حال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں کرونا کی وباء اور معاشی بد حالی کی وجہ سے قنوت نازلہ وقت کی اہم ضرورت ہے
قنوت نازلہ کا ہر مسجد میں اہتمام کیا جاۓ تاکہ اللہ تعالی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق اس مصیبت زدہ وقت میں وبا سے محفوظ رہنے کی اللہ تعالی سے دعاء مانگی جاسکے۔
حکومت سے اپیل۔۔
اس مقصد کے لئے مساجد کو فورا " کھولا جاۓ تاکہ قوم اللہ تعالی سے معافی اور مدد مانگ سکے۔
ذیل میں درود نازلہ کی شرعی حیثیت اور مثالی وڈیو دی جا رہی ہے۔ علماء اکرام سے گذارش ہے کہ اپنی اپنی مساجد میں فوری اہتمام کریں۔
اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے۔آمین
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ تعالی کے حضور خشوع وخضوع کو’’قنوت‘‘ کہتے ہیں اور نازلہ کا معنی مصیبت میں گرفتار ہونا ہے لہٰذا زمانے کے حواد ثات میں پھنسے وقت‘ نماز میں عجز و انکساری کے ساتھ مصائب سے نجات پانے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگنا’’قنوت نازلہ‘‘ کہلاتا ہے-
دنیا میں مصائب وآلام کئی طرح کے ہوتے ہیں مثلاً دنیا کے کسی خطہ میں مسلمانوں پر کفار ومشرکین یا یہود و نصاریٰ ظلم ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہوں‘ دن رات ان کو پریشانیوں میں مبتلا کئے ہوئے ہوں‘ ان کو قید وبند کی صعوبتوں میں مبتلا کئے ہوئے ہوں اور کمزور ولاغر مسلمان ان کے ظلم وستم کا تختہ مشق بنے ہوئے ہوںیا کسی علاقے میں قحط سالی اور بد حالی کے ایام ہوں یا وبائوں‘ زلزلوں اور طوفانوں کی زد میں کوئی علاقہ آ چکا ہو تو ان تمام حالات میں قنوت نازلہ کی جاتی ہے- اور یہ نبی کریم ﷺ صحابہ کرام رضی اللّہ عنہم تابعین عظام‘ فقہاء محدثین اور سلف صالحین رحمہم اللّٰہ اجمعین کا طریقہ رہا ہے-
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں قنوت اس لئے کرتا ہوں تا کہ تم اپنے پروردگار کو پکارو اور اس سے اپنی ضروریات کے بارے میں سوال کرو‘‘- (مجمع الزوائد ۲/۱۳۸)
تبصرے