سنت رسول زندہ ہوئیں
سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم زندہ ہوئیں
السلام علیکم ورحمۃ
اس وائرس زدہ زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کچھ سنتیں ابھر کر سامنے آ گئ ہیں جن کو لوگ اس وائرس کے آنے سے قبل مانتے ہی نہ تھے بلکہ ان سنتوں پر عمل کرنے والوں کو عمل کرنے سے روکتے ہی نہیں بلکہ ان سے لڑتے تھے اور آج سب مکاتب فکر ان سنتوں کو زندہ کیۓ ہوۓ ہیں۔الحمد للہ رب العالمین
1۔ مسجد میں اسی وقت کی نماز کیلیے دوسری جماعت(مسند احمد)
2۔ گھروں میں نماز با جماعت( الصلاة في الرحال روی بخاری)
3۔ تراویح کی نماز باجماعت گھروں پر ادائیگی۔
4۔ نماز جمعہ کی ادائیگی جہاں بھی معقول مجمع جمعہ ہو جاۓ۔(سورۃ جمعہ آیت نمبر 9)
تعداد کم از کم تین نمازی
5۔ نماز عید کے اجتماعات کا حکم بھی متوقع ہے۔
6۔ میرے نبی کے سب اقوال سچے اور قابل عمل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا قول ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اس کو سو شہیدوں کا ثواب (طبرانی)
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سب چھوڑی ہوئی سنتوں کو پھر سے زندہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے