مساجد میں نماز با جماعت پر پابندی

پاکستان میں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی۔

الدعاء

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
یارب ہم گنہگار ضرور تھے مگر تیری مساجد کو ہم نے آباد تو کر رکھا تھا پانچ وقت مساجد سے اللہ اکبر کی آوازیں تو بلند ہو رہیں تھیں۔

یا اللہ تعالی ہم مانتے ہیں کہ ہم میں سے کچھ لوگ مسلمان ہونے کے باوجود نمازیں نہیں پڑھتے تھے مگر بہت سے لوگ باقاعدگی سے نماز با جماعت ادا کرتے تھے اور تیرے گھروں کو رونق بخشتے تھے۔ رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے ساتھ سجدہ کر رہے تھے

اے ہمارے رب! آخر ہم سے کیا خطا ہو گئی کہ تو نے اپنے گھروں میں ہمارا داخلہ ہی بند کر دیا۔
اپنے گھر کے دروازے ہم پر بند کر دیۓ اور ہمارے دلوں پر اپنی نہ دکھنے والی مخلوق کا ڈر ہم پر مسلط کر دیا۔ یا رب کریم ہم تو تیرے نام لیوا ہیں، تیرے پیارے اور آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت ہیں۔

یا اللہ تو جانتا ہے اور ہم بھی جانتے ہیں کہ ہم اس کائنات میں تیرے آخری نبی کی آخری امت ہیں۔ یا اللہ ہمیں بچا لے اور جو کوتاہیاں ہم سے سرزد ہو گئ ہیں ان سے در گزار فرما کر اس وبا سے ہماری حفاظت فرما اور اس کائنات میں جتنے بھی انسان بستے ہیں انھ سب کے دلوں کو اپنے نور سے منور کردے اور اسلام کی طرف پھیر دے اور دہر میں محمد کے نام کا اجالا کردے۔

اے رحمن و رحیم ہم دنیا والوں پر رحم و کر م فرما، اپنا فضل فرما۔
اے اللہ تعالی! ہم نے تیری کائنات، تیرے ودید کۓ ہوۓ علم کی بدولت روشن کی ہے۔ اے ہمارے پالنہار اس سجی سجائی دنیا کو پھر سے اندھیروں میں نہ دھکیل۔

اے ہمارے رب! اس زمین پر کم و بیش تیرے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی اور تین سو تیرہ رسول سوۓ ہوۓ ہیں اس زمین پر آدم علیہ السلام سے لیکر امام انبیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک کی امتی آباد ہیں اور سبھی پریشان ہیں۔

یا اللہ ہماری ساری خطائیں معاف فرما اور کرونا وائرس ہم پر مسلط نہ فرما۔ ہم تجھے تیری کبریائی کا واسطہ دیتے ہیں تو اس زمیں کو سجاۓ رکھ۔ اگر یہ باغ اجڑ گیا تو اس کی ساری رعنائیاں ماند پڑ جائیں گی یہ یقینا" تو بھی نہیں چاہتا اور ہم بھی نہیں چاہیں گے۔

یا اللہ، یا خالق کائینات !
اے میکائیل، اسرافیل اور جبرائیل کے رب تو نے تو حرمین الشریفین کے دروازے بھی ہم پر بند کر دیۓ، طواف و سعی کے حقوق بھی سلب کر لۓ۔

یا اللہ تو جانتا ہے کہ حرام جانور ہم نے نہیں کھاۓ تھے۔ ہم تو تیرا دیا ہوا طیب رزق کھاتے ہیں اور تیری ہی عبادت کرتے ہیں ہمیں تو ان جرموں کی سزا نہ دے جو ہم نے نہیں کۓ۔

یا اللہ تعالی ہم سے رحم و کرم کا معاملہ فرما، ہم سے عبادت کے حقوق نہ چھین۔ اب تو اس دنیا کے حاکموں نے بھی کرونا کے ڈر سے عام نمازیوں کا مساجد میں داخلہ بند کر دیا ہے۔

اے ہمارے معبود برحق ہم پر اپنی رحمتوں کے دروازے پھر سے کھول دے اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پہلے سے بھی زیادہ تیری عبادت کریں گے۔ پس تو کرونا کی نا گہانی آفت سے ہمیں بچا لے۔ میرے مولا ہمیں معاف کر دے۔

اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا إِلٰہَ إلاَّ أَنْتَ.

اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِلَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ.

اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ.

اَللّٰہُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ فَلَا تَکِلْنِیْ إِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَأَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ.

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھامس

تبصرے