بہترین حاکم
بہترین حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
تمہارا بہترین حاکم وہ ہے جو تمہارا بھلا چاہے اور تم اس کے لئے دعاء کرو اور تمہارا برا حاکم وہ ہے جو تمہارا برا چاہے اور تم اس کے لئے بد دعاء کرو(مفہوم الحدیث
پاکستان میں کرونا آیا تو
غربت عروج پر
بے روزگاری عروج پر
افراط زر عروج پر
فیکٹریاں بند، کارخانے بند، اسکول بند، کالج بند، یونیورسٹیاں بند، ٹریفک بند، اور تو اور عبادت گاہوں اور مساجد میں نماز باجماعت پر پابندی
جو کہ توبہ اور دعاؤں کی مقبولیت اور رحمت خداوندی کے حصول کا اہم ذریعہ ہو سکتی تھیں۔
یا اللہ تیری رحمت کے وسیلے سے تجھ سے دعاء کرتے ہیں کہ اے رب کائینات اس وائرس سے اس ناگہانی آفت سے ہماری حفاظت فرما اور پوری دنیا سے اسے ختم کردے۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے