مشکل وقت کی دعاء
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
"اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأُنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ"،
اے رب کریم
اے رب العالمین
اے رحمن الرحیم
اے مالک یوم الدین
ہم تیرے شکر گزار بندے تجھے تیری کبریائی کا واسطہ دیتے ہیں کہ اسلام کے جو انعامات تو نے ہمیں عطا کۓ تھے وہ ہم سے نہ چھین
اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ
یا الہی ہم سے اپنی عبادت کا حق نہ چھین۔
اپنے گھر کے دروازے ہم پر بند نہ کر
یا اللہ کرونا کی وباء کے خوف نے ہم سے اسلامی شعار چھین لۓ ہیں۔
تیری مسجدیں، دین کے مراکز بے آباد ہو گئے ہیں۔
یا اللہ ہم سے جو خطائیں، گناہ سرزد ہو گۓ ہیں وہ سب ہمیں معاف کر دے اور ہمارے دلوں سے یہ ان دیکھا سا خوف دور کر دے۔
ہم تجھ سے بخشش کی بھیک مانگتے ہیں ہماری دعائیں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے