فتوی براۓ خواتین

فتوی براۓ خواتین


سماحۃ الشیخ عبد العزیزبن عبد اللہ بن باز ؒ
سابق مفتی اعظم سعودی عرب


عورت اگرعصریا عشاء کے وقت حیض سے پاک ہوتوکیا اسے عصر کے ساتہ ظہراورعشاء کے ساتہ مغرب کی نمازیں بھی پڑھنا ہوگا ,کیونکہ بحالت عذران نمازوں کے درمیان جمع کیا جاتا ہے ؟

جواب:

عورت اگرعصریاعشاء کے وقت حیض یانفاس سے پاک ہو تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق اسے عصر کے ساتہ ظہراورعشاء کے ساتہ مغرب کی نمازبھی اداکرنا ضروری ہے ,کیونکہ دیرسے پاکی حاصل ہونے کیوجہ سے یہ بھی مسافراورمریض کی طرح معذور ہے , اورمعذور کیلئے دونوں نمازوں کا وقت ایک ہے ,صحابۂ کرام کی ایک جماعت کا یہی فتوى' ہے-

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے