ہماری دعوتہماری
ہماری دعوت
حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امت کو جس بات کا حکم دیا یا جسے خود کیا یا جسے کرنے کی اجازت دی، اسے من و عن کیجئے اور جس بات سے آپ نے منع فرمایا اس سے رک جایۓ
فرمان ربانی ہے
جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لے لو اور جس چیز سے منع کرے اس سے رک جاؤ(59:7
حضرت محمد صلعم نے دین کے معاملے میں جو کام ساری حیات طیبہ میں نہیں کیا وہ کام کرکے اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھیں
ارشاد باری تعالی ہے
اے لوگو جو ایمان لاۓ ہو، اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو (49:1
ارشاد باری تعالی ہے
اے لوگو! جو ایمان لاۓ ہو، اللہ کبھی اطاعت کرو، رسول کی اطاعت کرو (اور کسی دوسرے کی اطاعت کرکے) اپنے اعمال برباد نہ کرو (33:47
دعاء
اے اللہ ہمیں دین محمدی پر من و عن عمل کرنے والا بنا دے۔
یا اللہ ہم تیرے آخری نبی کی امت ہیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ یا اللہ ہم تجھ سے دست بدستہ دعاء کرتے ہیں کرتے ہیں کہ کرونا کی ناگہانی بیماری سے ہماری حفاظت فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے