مشکل وقت میں کام آتا ہے بس مشکل کشاءمشکل وقت
مشکل وقت میں کام آتا ہے بس مشکل کشاء
آجکل کرونا وائرس کی وجہ سے پوری انسانیت پر مشکل کی گھڑی آن پڑی ہے اور اس مشکل وقت پر تمام دربار اور آستانے بند ہو گۓ ہیں ان کے سب متولیان، پیر، فقیر اور ملنگ سب غائب ہو چکے ہیں
ذرا سوچو!
اب کون رزق دے گا؟
کون اولاد دے گا؟
کون بگڑی بناۓ گا؟
کون شفاء دے گا؟
کون اس وبا سے ہماری حفاظت فرمائے گا؟
اس مشکل گھڑی میں بھی حقیقی مشکل کشاء اپنے بندوں کو پکار پکار کر کہہ رہا ہے.
(سورۃ البقرہ آیت 186)
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَ لۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ۔
جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے
فرمان ربانی:
اے عقل و دانش والو میری آیات پر غور کیوں نہیں کرتے۔
یا اللہ ہم بھولے بھٹکے ہیں ہمیں سیدھا راستہ دیکھا اور مرنے سے قبل ہمارے سب گناہ معاف فرما دے۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے