تدفین کے بعد میت کے گھر سے کھانا
تدفین کے بعد میت کے گھر سے کھانا
حضرت ام عطیه رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا که رسول الله نے هم سے بیعت لیتے وقت عهد لیا تھا که هم نوحه نهیں کریں گی(متفق علیہ
حضرت جریر بن عبدالله بجلی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے هیں که میت دفن کرنے کے بعد اھل میت کے گھر جمع هونا اور ان کے ھاں کھانا کھانے کو ھم نوحه شمار کرتے تھے(احمد، ابن ماجه)
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ اکرام کا عمل کو چھوڑ کر ہم بدعات اور خرافات پر عمل کر رہے ہیں۔ آج کل ہمارے ہاں یہ رسم عام چل نکلی ہے کہ تدفین کے بعد فوتگی والے گھر میں مرغ پلاؤ کی دعوت عام ہوتی ہے اور اس پر طرہ یہ کہ اگلے روز رسم قل خوانی کے نام پر ایک پر تکلف دعوت فوتگی والوں کی طرف سے دی جاتی ہے۔
فرمان نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا اسے سو شہیدوں کا ثواب۔ (الحدیث)
بھائیو! ذرا غور کریں کہ ہم کتنا بڑا اجر ضائع کر رہے ہیں صرف اس لئیے کہ لوگ کیا کہیں گے؟ کبھی سوچا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیا کہیں گے؟
خواتین و حضرات!
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو مکمل دین ہمارے لۓ چھوڑ گۓ تھے اس پر واپس آجاؤ اور یہی بڑی کامیابی ہے
اصل دین میں آسانیاں بھی ہیں اور فوائد بھی بے شمار ہیں۔
الدعاء
اے اللہ تعالی ہمیں دین محمدی میں بدعات و خرافات سے بچا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت اور صحابہ اکرام کے طریقے پر عمل کرنے والا بنا دے۔
یا اللہ ہمیں ہمت دے کہ ہم تیرے نبی کی سنتوں کو زندہ رکھیں اور اس راستہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ گبھرائیں۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
تبصرے