رمضان اور قرآن

رمضان اور قرآن!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں (دوسرے اوقات کے مقابلہ میں جب) جبرائیل علیہ السلام آپ صلعم سے ملتے تو بہت ہی زیادہ جود و کرم فرماتے۔ جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ صلعم سے ملاقات کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دورہ کرتے، غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو بھلائی پہنچانے میں بارش لانے والی ہوا سے بھی زیادہ جود و کرم فرمایا کرتے تھے(بخاری

رمضان میں کم از ایک بار قرآن پڑھنا یا سننا واجب ہے کیونکہ رسول اللہ صلعم کو جبرائیل علیہ السلام رمضان میں ایک بار قرآن کا ورد کرایا کرتے تھے اور جس سال آپکا وصال ہوا اس سال آپکو دو بار ورد کرایا گیا۔

یا اللہ قرآن مجید کی سمجھ عطا فرما اور عمل کی توفیق دے
یا اللہ امت اسلامیہ پر رحم فرما اور کرونا سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com

تبصرے

Unknown نے کہا…
Asalam o alaikum mohteram Nazeer sb ap ky kalam ilm Waly hain bad ap jab Bhi aqa hazrat muhammad PBUH ka Nam mubark likhain to darood pak poor a likhan Allaah ap KO jazai khair day aameen
Nazir Malik نے کہا…
ان شاء اللہ
شکریہ صاحب