ایٹم بم سے زیادہ کرونا سے اموات
ہیرو شیما اور ناگا ساکی کے ایٹم بموں سے زیادہ اموات کرونا سے ہو چکی ہیں
دنیا بھر میں 425000 افراد کرونا وائرس سے وفات پا چکے ہیں اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تعداد ہیرو شیما اور ناگا ساکی میں ایٹم بم سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے اورکرونا کی یہ مار دھاڑ ابھی جاری رہے گی کیونکہ اس وبا کا اب تک کوئی علاج نہیں بس احتیاط ہے۔
میرے ہم وطنو!
اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں وگرنہ یہ اندھا وائرس ہے اس سے خود آپ بچنا اور دوسروں کو بچانا ہو گا۔
خاص طور پر وہ لوگ جو اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں دوسرے لوگوں سے دور رہیں
الدعاء
یا اللہ تعالی اس کرونا وبا سے ہماری حفاظت فرما۔ ہم تیرے گنہگار بندے ہیں مگر تو تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہزا ہمیں معاف کردے۔
معافی کے لئےتیرے علاوہ کوئی در نہیں ہے۔
اے ہمارے پالنہار اگر تو ہماری حفاظت نہ کرے گا تو یہ تیری ادنہ سی غیر مرعی وائرس تیری رستی بستی دنیا کو چند دنوں میں کھنڈر کر دے گا۔ تیری یہ سجی سجائی دنیا کھنڈر بن جاۓ گی اور بے شک تو قطعا" یہ نہ چاہے گا لہزا اس موذی وائرس کو تباہ و برباد کر دے
آمین یا رب العالمین
دعاء گو
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comائٹ
م
تبصرے