ٹڈی دل شرعی طور پر حلال ہے
ٹڈی دل شرعی طور پر حلال ہے
یا رہے ٹڈی شرعی طور پر حلال ہے لہزہ اسکو بھون کر کھایا جا سکتا ہے یعنی اسے حلال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
ویسے تو خون کا کھانا مسلمان پر حرام ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کے لئے تین خون کھانا حلال ہے
مچھلی
ٹڈی
کلیجی یا تلی
ٹڈی کا طریقہ استعمال
ٹڈی کا پوٹہ نکال کر پھینک دیں، اسکے پر اور پنجے توڑ کر پھیک دیں
باقی درمیانے حصہ آپ بھون کر کھا سکتے ہیں اس میں پروٹین گوشت سے کہیں زیادہ ہیں۔
معلوم رہے کہ عرب بدو اس ٹڈی کو گرم پانی میں ایک جوش دے کر سوکھا لیتے ہیں اور سردیوں میں انھیں پکا کر کھاتے ہیں۔
اس دور میں ٹڈی کو مرغیوں کی فیڈ بنانے میں بخوبی استعمال کیا جاسکتا ہے اس طرح فیڈ فیکٹری کو سستا خام مال میسر آۓ گا دوسرا یہ کہ ملک کو ٹڈی سے چھٹکارا لے گا اور تیسرے یہ ٹڈی فصلوں کو نقصان نہ پہنچا سکے گی
اور چوتھی بات یہ کہ اس کے کھانے سے جسم کو پروٹین کی مقدار مہیا ہو سکتی ہے۔
اس سلسلے میں حکومت اور این جی اوز کو مشورہ ہے کہ ایک پروجیکٹ لانچ کرے اور اس قدرتی آفت پر قابو پائیں۔
یا اللہ تعالی ہمیں ناگہانی آفات سے محفوظ رکھ
امین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
تبصرے