اے کن فیکون کے مالک

السلام علیكم ورحمة الله وبركاته

اگر انسان کو امید کا تحفہ نہ ملا ہوتا تو زندگی موت سے بھی بدتر ہوتی۔

اے کن فیکون کے مالک اپنی قدرت کا کرشمہ دکھا دے، ہم تیرے گنہگار بندے ہیں تو ہم پر رحم فرما اور ہمیں اس موذی بیماری "کرونا" سے ہماری حفاظت فرما اور اس بے سکونی کیفیت سے نجات عطا فرما.

یا اللہ!  اے ہر جاندار اور بے جان کے مالک, یہ "کرونا" بھی تیری غیر مرعی مخلوق ہے جو تیری طرف سے اس دنیا پر مسلط ہے اسے اپنے امر سے انسانوں کے لئے بے ضرر بنا دے تاکہ پریشان انسانیت کو سکون مل جائے۔

تیرے راز تو ہی جانتا ہے ہم تیرے مقصود سے بے خبر ہیں۔
 
بے شک تو ہی دعائیں قبول فرمانے والا ہے ہماری التجا سن لے۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے